اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مستی گیٹ پولیس نے شراب کی سپلائی ناکام بنا دی ،ملزم گرفتار

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) مستی گیٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم گاڑی کی بیک سیٹ پر شراب لے کر جا رہا تھا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے قبضے سے مختلف برانڈز کی 91 بوتلیں اور کین شراب برآمد کی گئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں شراب کی سپلائی کے لیے جا رہا تھا اور ترسیل کے لیے گاڑی کا استعمال کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق گرفتار ملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارروائی سب انسپکٹر عمر شبیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شراب کی ترسیل ناکام بنائی۔ اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مستی گیٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے