اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس کی بجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں، ہزاروں افراد گرفتار

05 May 2026
05 May 2026

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں تیز کر دیں، رواں سال کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں بجلی چوری کے خلاف 5515 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ان کارروائیوں کے دوران 6116 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درج مقدمات میں عدم گرفتاری پر 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ رکھا جائے۔

انہوں نے زور دیا کہ بجلی چوری کی شکایات پر فوری ردعمل دیا جائے اور درج مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے