اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ریاست مخالف پروپیگنڈا: پنجاب بھر میں این سی سی آئی اے کی کارروائیاں، 13 افراد گرفتار

06 May 2026
06 May 2026

:ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پنجاب نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا، مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب علی وسیم نے آپریشنز کی خود نگرانی کی۔ حکام کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

گوجرانوالہ سے حامد رضا، عمران اور وقار احمد کو حراست میں لیا گیا جبکہ ملتان سے ارشد عمر، جنید اور اظہر نامی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد سے اسماعیل اور صدیق جبکہ لاہور سے عثمان، قمر عباس اور طاہر مشتاق کو بھی حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف مواد شیئر کر رہے تھے۔ ملزمان کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپس قبضے میں لے لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق پروپیگنڈا کرنے والے افراد کے پس پردہ عناصر کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سرگرمیاں کسی مخصوص ایجنڈے کے تحت کی جا رہی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے