اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برائلر گوشت کے نرخ بڑھ گئے، قیمت 555 روپے کلو مقرر

06 May 2026
06 May 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام، برائلر مہنگا ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر کی فی کلو قیمت میں 15 روپے اضافہ ہوا ہے، جبکہ برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 555 روپے فی کلو برقرار ہے، اس کے برعکس، صافی گوشت شہریوں کو 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جو سرکاری نرخ سے کافی زیادہ ہے۔

زندہ برائلر کے نرخوں میں بھی 10 روپے فی کلو اضافہ سامنے آیا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 355 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل سطح پر یہ 369 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر 383 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف چار دنوں کے دوران برائلر کی قیمت میں مجموعی طور پر 51 روپے فی کلو تک اضافہ ہو چکا ہے، جس نے صارفین کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 246 روپے پر قائم ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7,260 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے، جبکہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے  مؤثر اقدامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے