اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کارروائیاں، اب تک 28 لاکھ سے زائد افراد کی واپسی

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم کے تحت محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی ونگ کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 28 لاکھ 7 ہزار 250 افغان باشندوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، جبکہ پنجاب سے ایک لاکھ 43 ہزار 474 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کی پالیسی کے مطابق قابل قبول ویزا کے بغیر افغان شہریوں کا پاکستان میں قیام غیر قانونی تصور کیا جاتا ہے، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کیا جاتا ہے، جہاں ان کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کیے جاتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت 39 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں، جن میں 153 افغان شہری موجود ہیں، قانونی کارروائی اور ضروری انتظامات مکمل ہونے کے بعد ان افراد کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کیا جاتا ہے۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر کے رہائشی علاقوں اور مارکیٹس میں 4 لاکھ سے زائد سرچ آپریشنز کیے گئے، جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو جائیدادیں کرائے پر دینے والے 803 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ اعداد و شمار حکومت پنجاب کی حکمت عملی اور انتظامی اقدامات کی عکاسی کرتے ہیں، افغان شہریوں کی واپسی کے قومی مشن میں عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناختی دستاویزات میں جعلسازی یا کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں، حکام کے مطابق اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے