اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موٹر سائیکل ٹرانسفر سبسڈی کا آج آخری روز ، اب تک لاکھوں بائیکرز مستفید

05 May 2026
05 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں موٹر سائیکل ٹرانسفر پر دی جانے والی سبسڈی کا آج (منگل) آخری روز ہے، جس کے بعد یہ سہولت ختم ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کے لیے پٹرول پر بھی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ محکمہ ایکسائز نے اب تک 67 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی جاری کر دی ہے۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق 6 اپریل سے اب تک ریکارڈ 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد بائیکرز اس سہولت سے مستفید ہو چکے ہیں، جس کے بعد موٹر سائیکل ٹرانسفر میں 225 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے روزانہ اوسطاً 3 ہزار موٹر سائیکلیں ٹرانسفر ہوتی تھیں، جو اب بڑھ کر تقریباً 8 ہزار یومیہ ہو گئی ہیں۔

سبسڈی کی تفصیلات کے مطابق ٹرانسفر فیس کی مد میں 14 کروڑ روپے،مارک فیس کی مد میں 23 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ سمارٹ کارڈ کی مد میں 30 کروڑ 38 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی۔
ڈی جی ایکسائز کا مزید کہنا تھا کہ مریم کو بتاؤ ایپ کے ذریعے تصدیق کے بعد بائیکرز کو 2 ہزار روپے سبسڈی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ 5 مئی تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ اندازہ ہے کہ مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی شہری حاصل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے