اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں تیزی، لاکھوں شہری مستفید

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل تیز کر دیا گیا، جبکہ گزشتہ ماہ 6 لاکھ 36 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق لاہور میں ایک ماہ کے دوران 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اسی عرصے میں 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔

اعداد و شمار کے مطابق 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کرائی، جبکہ 1 ہزار 500 سے زائد افراد کو گم شدہ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ 3 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے، اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے