اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انسانی سمگلرز اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام عباس اور چوہدری عدنان اکرم ورک کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان کو گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم غلام عباس نے شہری کو اٹلی کا ورک ویزہ دلوانے کا جھانسہ دے کر 27 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ملزم غلام عباس سال 2023 سے ایف آئی اے لاہور کو مطلوب تھا۔

دوسری جانب ملزم عدنان اکرم ورک نے شہریوں کو نیدرلینڈز کا ورک ویزہ دلوانے کا جھانسہ دے کر 40 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے