اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کو ریلیف نہ ملا تو تحریک دوبارہ شروع کریں گے، ضیاء الدین انصاری

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی کے رہنما ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف نہ ملا تو پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک دوبارہ شروع کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 294 روپے مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں اسے 650 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے، سردیوں میں گیس کی قلت معمول ہے، مگر اس سال یہ صورتحال گرمیوں سے ہی جاری ہے، جو سلنڈر 3500 روپے میں بھرنا چاہیے، وہ 7000 روپے میں بھرا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر سے آنے والی گیس مہنگی ہے، تاہم ایران سے حاصل ہونے والی گیس نسبتاً سستی ہو سکتی ہے، حافظ نعیم الرحمن متعدد بار نشاندہی کر چکے ہیں کہ ایران اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بچھا چکا ہے، اس معاملے میں پنجاب حکومت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ضیاء الدین انصاری نے کوڑا ٹیکس کے حوالے سے کہا کہ عوام سے ٹیکس تو وصول کیا جا رہا ہے لیکن کوڑا کئی کئی دن سڑکوں پر پڑا رہتا ہے، ہر شعبے کو نجی شعبے کے حوالے کیا جا رہا ہے جبکہ لوکل گورنمنٹ کے انتخابات بھی نہیں کروائے جا رہے، لاہور صرف چھ سات سڑکوں کا نام نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ آبادی کا شہر ہے، جہاں تمام علاقوں کو یکساں صفائی کی سہولیات ملنی چاہئیں۔

انہوں نے صاف پانی کی عدم دستیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کسی بھی علاقے میں پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں، واسا خود تسلیم کرتا ہے کہ نئی پائپ لائنیں بچھانے کی ضرورت ہے، لیکن فنڈز موجود نہیں، حکومت پنجاب پینے کے پانی کی پائپ لائنوں کی فوری مرمت کروائے، کیونکہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔

فضائی آلودگی اور سموگ کے حوالے سے ضیاء الدین انصاری نے کہا کہ حکومت آلودگی پر قابو پانے میں بھی ناکام دکھائی دیتی ہے، گزشتہ سال گاڑیاں خریدی گئیں لیکن اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ بہتری نظر نہیں آئی، جب تک نئے درخت نہیں لگائے جائیں گے، فضائی آلودگی پر قابو پانا مشکل ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے