اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجاویز سامنے آ گئیں

05 May 2026
05 May 2026

(ویب ڈیسک) نئی آٹو پالیسی اور بجٹ میں آٹو سیکٹر کو ریلیف دینے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق آٹو سیکٹر کیلئے اضافی کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے، نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت ڈیوٹیز میں مرحلہ وار کمی کی جائے گی۔

بیٹری الیکٹرک کے ساتھ دیگر نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی پالیسی میں شامل کرنے کی تجویز ہے، ہائبرڈ گاڑیوں کے پارٹس پر 5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کم کر کے 9 فیصد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

آٹو پارٹس پر کسٹم ڈیوٹی 5 فیصد، اسمبلڈ یونٹس پر 10 فیصد مقرر کرنے کی تجویز ہے، سی کے ڈی کٹس پر 5 سے 10 فیصد تک کسٹم ڈیوٹی مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

الیکٹرک بائیک، رکشوں، گاڑیوں کو بعض ڈیوٹی شرائط سے استثنی دینے کی سفارش ہے، مقامی اسمبل ای وی گاڑیوں کو درآمدی مکمل تیار گاڑیوں پر ترجیحی تحفظ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مقامی طور پر تیار گاڑیوں کیلئے نیشنل ایوریج ٹیرف 6 فیصد سے کم رکھنے، پٹرول پر چلنے والی مکمل تیار درآمدی گاڑیوں پر  ٹیرف  میں مرحلہ وار کمی کی تجویز ہے، حکومت کی جانب سے آٹو سیکٹر مراعات کو مرحلہ وار نارمل رجیم میں منتقل کرنے کا پلان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے