اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

05 May 2026
05 May 2026

(ویب ڈیسک) نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ رواں ماہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی منعقد کرنے کیلئے تیار ہے۔

پرائز بانڈز پاکستان میں سرمایہ کاری کا ایک مقبول اور محفوظ ذریعہ ہیں جو سرمایہ کاروں کو بغیر کسی مالی نقصان کے نقد انعامات جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہیں جبکہ پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی سال بھر باقاعدگی سے کی جاتی ہے۔

کوئی بھی پاکستانی شہری کسی بھی ایس بی پی-بی ایس سی  آفس، نامزد کمرشل بینک کی شاخوں، یا نیشنل سیونگز سینٹرز پر درخواست فارم کے ساتھ اپنے درست شناختی کارڈ  کی کاپی جمع کروا کر پرائز بانڈز خرید سکتا ہے۔

پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب کو 30 لاکھ روپے کی رقم ملے گی جبکہ دوسرے انعام جیتنے والوں کیلئے انعامی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

انعام جیتنے والے مقررہ کلیم فارم پر کسی بھی ایس بی پی، بی ایس سی  فیلڈ آفس، نامزد کمرشل بینک کی شاخوں اور نیشنل سیونگز سینٹرز سے انعامی رقم کیلئے رجوع کر سکتے ہیں۔

نیشنل سیونگز سینٹر سیالکوٹ 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی نمبر 106 کا انعقاد 15 مئی 2026 کو کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے