اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: 13 مئی سے عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنے کا فیصلہ

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) عیدالاضحیٰ کے پیش نظر 13 مئی سے لاہور میں عارضی مویشی منڈیاں فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی  شہر میں 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کرے گی، جہاں شہری قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق شاہ پور کانجراں مویشی منڈی بطور ماڈل مویشی منڈی مستقل بنیادوں پر فعال رہے گی جبکہ عید کے موقع پر مختلف مقامات پر عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے۔

سگیاں مویشی سیل پوائنٹ: 25 ایکڑ،واہگہ سپورٹس کمپلیکس سیل پوائنٹ، 50 ایکڑ،برکی روڈ سیل پوائنٹ، 20 ایکڑ،ایل ڈی اے سٹی سیل پوائنٹ65 ایکڑ جبکہ رائیونڈ مویشی سیل پوائنٹ، 25 ایکڑ  قائم کیا جائیگا۔

پی سی ایم ایم ڈی سی کے مطابق ان عارضی منڈیوں میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹینٹس، پانی اور آگاہی فلیکس فراہم کیے جائیں گے۔

سکیورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور پیرا فورس تعینات کی جائے گی جبکہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو 1122 بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکمے بھی انتظامات میں حصہ لیں گے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے