اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 452100 دس گرام : 387600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 414422 دس گرام : 355297
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7171 دس گرام : 6154
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کیلئے گرینڈ مشاورتی اجلاس کا امکان

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے اختلافات اور لڑائیوں کو ختم کرنے کا ٹاسک ،پی ٹی آئی لیڈر شپ ، بانی کی بہنیں اور تحریک تحفظ آئین کی گرینڈ میٹنگ ہوں گی۔

پارٹی کے تمام بڑوں کی مشترکہ بیٹھک کے پی ہاؤس اسلام آباد یا پشاور میں  ہو گی،اجلاس میں پارٹی ، بانی کے خاندان اور تحریک تحفظ آئین کے تمام مسائل کو ڈسکس کیا جائے گا۔

اجلاس میں آپس کی لڑائیوں کو ختم کرنے ، مستقبل کا لایحہ عمل بنانے اور بیانیہ بنانے کا فیصلہ ہو گا، اجلاس میں بانی کی بہنوں کو حکومت سے مزاکرات ، بانی سے جیل میں ملاقات اور عدالتی کاروائی پر بریفنگ دی جائے گی ،بہنوں کے تحفظات اور احتجاجی سیاست کے حوالے سے بھی معاملات کو حل کیا جائے گا۔

 

 

 

اجلاس میں سوشل میڈیا کو منیج کرنے ، پارٹی قیادت پر تنقید کو بھی زیر بحث لایا جائے گا ،گرینڈ جرگہ سے پہلے سلمان اکرم راجہ اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی بھی بانی کی بہنوں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں بہنوں کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی جائے گی،سلمان اکرم راجہ اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پہلے  محمود خان اچکزئی بھی بہنوں سے ملاقات کر چکے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق گرینڈ بیٹھک کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے