اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

04 May 2026
04 May 2026

(لاہورنیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی کے بعد آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

 

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 4000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 245 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 954 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 63 ہزار 948 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 994 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.71 فیصد اضافہ ہوا، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں 0.43 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.13 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.11 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے