اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 3500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 826 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے فیصلہ کے بعد ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.71 فیصد اضافہ ہوا، ملائیشیا کے فٹسی برسا انڈیکس میں 0.43 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 0.38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں 0.13 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.11 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے