اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کو "چائلڈ فرینڈلی سٹی" بنانے کی تیاریاں، ایل ڈی اے اور یونیسکو پاکستان میں معاہدہ

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں پہلی بار کسی شہر کو "چائلڈ فرینڈلی سٹی" بنانےکی جانب ٹھوس اقدام، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور یونیسف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور نمائندہ یونیسف پاکستان پرنیل آئرنسائیڈ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے, اس موقع پر تقریب میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمدخان  نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ سمیت دیگر شریک ہوئے، تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے لاہور کو محفوظ بنانے کے لیے پلے پیش کیا۔

وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے کہا کہ اس ایم او یو کے تحت لاہور میں بچوں کے لیے خصوصی سہولتیں مہیا کی جائیں گی، پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ نے کہا کہ بچے حکومت کا کوئی ایک شعبہ نہیں بلکہ کسی بھی قوم کے مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں۔

سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ شہری ترقی صرف انفراسٹرکچر نہیں بلکہ بچوں کے محفوظ مستقبل سے جڑی ہے، معاہدے میں بچوں کے حقوق، مساوات اور شمولیت کو شہری منصوبہ بندی کا مرکز بنانے پر اتفاق کیاگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے