اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر پر شاندار تقریب

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

معرکہ حق اور آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔

تقریب میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، پولیس، سول ملازمین اور عام شہریوں  نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شریک افراد سبز ہلالی پاکستانی پرچم تھامے ملک اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

شریک افراد کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی کامیابی کو تمام دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی، ہمیں افواج پاکستان اور اس کی قیادت پر فخر ہے جن کی بدولت ہمیں دنیا میں عزت ملی، ہماری عسکری قیادت کے دنیا گن گا رہی ہے اور آج پاکستان کو اقوام عالم میں اہم مقام حاصل ہے۔

شرکاء نے گنڈا سنگھ بارڈر پر لہو گرما دینے والی تقریب دیکھی اور پنجاب رینجرز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کا تروتازہ جوش وجذبہ مسلح افواج اور عوام کے شانہ بشانہ ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے