اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حج پروازوں کی روانگی، ہزاروں عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سے حج پروازوں کے ذریعے عازمین حج کا سعودی عرب روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کے مطابق 126 پروازوں کے ذریعے 32 ہزار 454 سرکاری عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے، 4 ہزار 489 پرائیویٹ عازمین حج بھی سعودی عرب پہنچ گئے۔

حج حکام کا کہنا ہے کہ 4 مئی سے جدہ کیلئے براہ راست حج پروازوں کا آغاز ہو رہا ہے، آج پاکستان کے مختلف شہروں سے 17 حج پروازوں کے ذریعے 4 ہزار 377 عازمین روانہ ہوں گے، پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت مختلف خدمات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان حج مشن کے مین کنٹرول آفس کے تحت عازمین کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، شعبہ گمشدگی و بازیابی نے اب تک 6 عازمین، 37 ویل چیئرز اور 3 ہزار 700 بیگز تلاش کرکے ان کے مالکان تک پہنچائے ہیں، جبکہ حرم گائیڈز  نے 13 ہزار سے زائد عازمین کو درست راستوں کی رہنمائی فراہم کی۔

دوسری جانب حج میڈیکل مشن بھی عازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہے، اب تک 132 ڈینٹل پروسیجرز، 28 ایکسرے، 18 لیب ٹیسٹ،8 الٹراساؤنڈ، 5 ای سی جی اور 5 ہزار او پی ڈی خدمات فراہم کی جا چکی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے