اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی سہولت

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) سعودی عرب میں حج کے لیے آنے والے پاکستانی عازمین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جدید کلینکس فعال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

حکام کے مطابق مرحلہ وار منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 35 جدید کلینکس قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں عازمینِ حج کو جدید طبی سہولیات میسر ہوں گی، ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے مکہ مکرمہ میں ایک کلینک کے دورے کے دوران بتایا کہ حکومت عازمین کی تمام طبی ضروریات پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام سہولیات یہاں موجود ہیں، امید ہے کہ عازمین حج کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور ان کی تمام طبی ضروریات یہیں پوری کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہر کلینک میں 24 گھنٹے مریضوں کی سہولت کے لیے 3 سے 4 ایمبولینسز موجود ہیں، مزید بتایا گیا کہ آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کے ذریعے اب تک 8 ہزار سے زائد اقسام کی ادویات مفت فراہم کی جا چکی ہیں۔

کلینکس میں جدید لیبارٹری سہولیات بھی دستیاب ہیں جہاں 28 اقسام کے تشخیصی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے