اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان نے بھارت سے چناب کے بہاؤ میں کمی پر وضاحت طلب کر لی

04 May 2026
04 May 2026

(ویب ڈیسک) دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کے معاملے پر پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کر لی۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ مرالہ کے مقام پر چناب میں پانی کی کمی سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے مطابقت نہیں رکھتی، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

پاکستانی انڈس واٹر کمشنر  نے بھارتی ہم منصب سے تفصیلات طلب کی ہیں، اور بھارتی انڈس واٹر کمشنر سے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں بڑی کمی کی وضاحت کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی آمد میں بڑی کمی کر دی گئی ہے۔

واپڈا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں دریائے چناب میں پانی کی آمد میں 11ہزار 900 کیوسک کمی ریکارڈ کی گئی اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 9 ہزار کیوسک رہ گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے