اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سپیشل سکواڈ کے جنوبی پنجاب کے امتحانی مراکز کے دورے، 42 طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے

04 May 2026
04 May 2026

(لاہور نیوز) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے سپیشل سکواڈ نے جنوبی پنجاب کے مختلف امتحانی سنٹرز کا سرپرائز دورہ کرکے دوران چیکنگ 42 طلباء سے نقل کا مواد برآمد کیا۔

ذرائع کے مطابق بہاولنگر میں طلباء سے تلاشی کے دوران نقل کا مواد برآمد ہونے پر سی ای او بہاولنگر اور کنٹرولر امتحانات موقع پر طلب کر کے پورا عملہ معطل کر دیا گیا، وزیر تعلیم کے سکواڈ کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کے دوران ملتان اور مظفر گڑھ میں بھی 4 سنٹرز نقل میں ملوث پائے گئے، سنٹرز کے آر آئی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی طلباء کو نقل کروانے میں ملوث پائے گئے۔

اِسی طرح رانا سکندر حیات نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف پیدا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، اُنہوں  نے کہا کہ پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ اپنی محنت سے پاس ہوں، کسی کی باتوں میں نہ اُلجھیں، پنجاب بھر میں میرا سپیشل سکواڈ متحرک اور امتحانی سنٹرز پر کڑی نظر ہے۔

وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ نقل میں ملوث طلباء اپنے تعلیمی مستقبل کے نقصان کے خود ذمہ دار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے