04 May 2026
(لاہور نیوز) پہلی سے پانچویں جماعت تک نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نئے تعلیمی سال سے نیا نصاب نافذ کیا جائے گا، جس میں نصاب کو مختصر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ غیر ضروری مواد کم ہو گا، نصاب ایڈوائزری بورڈ نے تبدیلیوں کی اصولی منظوری دے دی۔
موقف اپنایا گیا کہ طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ایس ایل اوز میں کمی کی جائے گی، نصاب میں ڈیجیٹل تعلیم، اخلاقیات اور ماحولیات کو نصاب کا حصہ بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔
سی ای او پیکٹا کا کہنا ہے کہ اگلے تعلیمی سال کیلئے نئے نصاب پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جدید تقاضوں کو مدنظر رکھ کر تبدیلیاں کی جائیں گی جبکہ اصلاحات پر تیزی سے عمل جاری ہے۔
پیکٹا حکام کے مطابق عالمی تعلیمی رجحانات کے مطابق نصاب اپڈیٹ ہو گا۔
