اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

مزارِ اقبال پر معرکۂ حق کی مناسبت سے پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) مزارِ اقبال پر معرکۂ حق کی مناسبت سے ایک پروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کو بھرپور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے علامہ اقبالؒ کا مشہور کلام "لب پہ آتی ہے دعا" سمیت دیگر کلام پیش کیا جس نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے بھی کلامِ اقبال پیش کر کے محفل کو خوب گرمایا، جبکہ میمونہ ساجد نے "ہر لحظہ ہے مومن کی نئی آن نئی شان" پیش کر کے شرکاء سے داد سمیٹی۔

اس موقع پر مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرینِ تعلیم نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شاہد منیر، پرنسپل فاطمہ جناح میڈیکل کالج ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پرنسپل کنیرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ارم، پرو ریکٹر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر اعجاز اللہ چیمہ، ڈین پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر بسیرا امبرین، ڈین لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ریحانہ، ڈین گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد حسین، وائس چانسلر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد نظام اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم جعفر شامل تھے جنہوں نے تقریب میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کیا۔

مقررین نے علامہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی اور دو قومی نظریے کو اجاگر کرتے ہوئے معرکۂ حق کی کامیابی کو اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر قرار دیا۔ انہوں نے افواجِ پاکستان کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں قومی یکجہتی، نظریۂ پاکستان اور حب الوطنی کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا گیا جبکہ مقررین نے فکرِ اقبال کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔

اختتام پر ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے