اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں مڈل سکول بھی آؤٹ سورسنگ میں شامل کر لئے گئے

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں کم انرولمنٹ اور کمزور کارکردگی والے سکولوں سے متعلق ایک بڑا پالیسی فیصلہ کر لیا۔

 محکمہ کے مطابق پرائمری کے بعد اب مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورسنگ کے عمل میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا گیا، یہ فیصلہ 2025 کی سکول شماری کی بنیاد پر کیا جائے گا، جس کے تحت ایسے سکولوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے جن کی کارکردگی یا طلبہ کی تعداد کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق 100 سے 150 طلبہ والے سکول آؤٹ سورسنگ لسٹ میں شامل ہوں گے، خطرناک یا خستہ حال عمارتوں والے سکول فوری طور پر بند کئے جائیں گے، کم سہولیات اور ناقص کارکردگی والے ادارے آؤٹ سورس کئے جائیں گے، بعض منتخب سکولوں کو نواز شریف سکول آف ایمننس کیٹگری میں شامل کیا جائے گا

محکمہ کے مطابق اس سے قبل تقریباً 13 ہزار سکول پہلے ہی آؤٹ سورس کئے جا چکے ہیں، اور موجودہ فیصلے کا مقصد تعلیمی معیار بہتر بنانا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے تحت سکول نیٹ ورک کو زیادہ مؤثر، فعال اور نتائج پر مبنی بنایا جائے گا، تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے