اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکولوں کی درجہ بندی کا نیا نظام، 11 انڈیکیٹرز پر کارکردگی جانچی جائے گی

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں کی کارکردگی جانچنے اور درجہ بندی کیلئے نیا جامع نظام متعارف کرا دیا۔

 اس حوالے سے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو باقاعدہ انڈیکیٹرز فراہم کر دیئے گئے ہیں، نئے نظام کے تحت سکولوں کو 11 مختلف انڈیکیٹرز پر پرکھا جائے گا، جن میں اکیڈمک پرفارمنس، انتظامی امور، سکیورٹی اور سہولیات شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اکیڈمک پرفارمنس کیلئے سب سے زیادہ 20 نمبر مختص کئے گئے ہیں، جبکہ طلبہ کی انرولمنٹ برقرار رکھنے کیلئے 5 نمبر مقرر کئے گئے ہیں۔

طلبہ کی حاضری کیلئے 10 نمبر رکھے گئے ہیں، جبکہ اساتذہ کی حاضری، ڈسپلن اور ڈریس کوڈ کیلئے بھی 10 نمبر مختص کئے گئے ہیں۔

سکول کے ماحول اور صفائی کیلئے 15 نمبر، ریکارڈ کی حفاظت اور مینٹیننس کیلئے 15 نمبر جبکہ ہم نصابی سرگرمیوں کیلئے بھی 15 نمبر مقرر کئے گئے ہیں۔

اسی طرح سکیورٹی اور سیفٹی کیلئے 15 نمبر رکھے گئے ہیں، کلاس ڈیکوریشن اور ایجوکیشنل ڈسپلے کیلئے 5 نمبر، انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کیلئے 5 نمبر جبکہ ای سی ای رومز کیلئے بھی 5 نمبر شامل کئے گئے ہیں۔

محکمہ کے مطابق سکول وزٹس کے دوران انہی انڈیکیٹرز کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو شفاف اور مؤثر انداز میں جانچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے