اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پیف کے لائسنس یافتہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا انکشاف

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ماتحت لائسنس یافتہ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا انکشاف ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ طلبہ کی بڑھتی ہوئی انرولمنٹ بتائی جا رہی ہے۔

پیف حکام کے مطابق لائسنس یافتہ سکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 طلباء پر کم از کم ایک استاد تعینات کیا جائے تاکہ تدریسی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اساتذہ کی کم سے کم تعلیمی قابلیت گریجویشن ہونی چاہیے۔

ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میٹرک یا انٹرمیڈیٹ تعلیم یافتہ اساتذہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ پیف حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ سنگین خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ سکول کا لائسنس بھی منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے