اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم دینے کا پروگرام شروع

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے تعلیم بالغاں پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے کی تمام جیلوں میں لٹریسی سنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ کوئی بھی قیدی ان پڑھ نہ رہے۔

چیئرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا، جہاں اسیران کے لیے قائم لٹریسی سنٹر کلاس رومز کا افتتاح کیا گیا اور اساتذہ و طلبا سے ملاقات بھی کی گئی۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، آئی جی جیل میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری رومان بورانہ، ڈی جی پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال، ڈی جی لٹریسی عاصم جاوید، ڈی آئی جی نوید رؤف اور سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک بھی موجود تھے۔

رانا منان خان نے بتایا کہ پنجاب کی 44 جیلوں میں 176 لٹریسی سنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں، جہاں ایک وقت میں 17 ہزار 600 قیدی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق بڑی جیلوں میں 15 جبکہ چھوٹی جیلوں میں 4 لٹریسی سنٹرز بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں موجود پڑھے لکھے قیدیوں کو اساتذہ کا درجہ دیا گیا ہے اور تعلیم حاصل کرنے یا پڑھانے پر قیدیوں کو سزا میں رعایت بھی دی جائے گی، جبکہ لٹریسی اینڈ بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اساتذہ کو معاوضہ ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں کو حقیقی معنوں میں اصلاحی مراکز بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہر قیدی کی جیل میں داخلے کے وقت تعلیمی سکریننگ بھی کی جائے گی تاکہ اسے مناسب تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ بہتر ماحول اور تربیت کے ذریعے قیدیوں کی اصلاح پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ پنجاب میں 40 ہزار پروبیشنرز کے لیے بھی تعلیم بالغاں پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، کیونکہ تعلیم و تربیت اسیران کو رہائی کے بعد دوبارہ جرم کی طرف جانے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے