اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

انٹرنیٹ کی بہتری سے تعلیم و صحت میں انقلاب آئے گا: شزا فاطمہ

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہورنیوز) وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ معیاری انٹرنیٹ سروس کی فراہمی سے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئے گی اور فاصلے کم ہوں گے۔

 

یورپی یونین پاکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ 2016 میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سروسز کا آغاز کیا گیا، جس کے بعد ملک میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو انٹرنیٹ بند کرنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی ان کے پاس ایسا کوئی اختیار ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیش لیس معیشت میں شفافیت بڑھتی ہے اور دھوکے کے امکانات کم ہوتے ہیں، جبکہ ڈیجیٹل پاکستان شہباز شریف کا وژن ہے، جس کے تحت ملک کو ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ انٹرنیٹ کا کردار ہر شعبے میں اہم ہے اور فائیو جی ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے سے نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ آن لائن کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے