اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.86 قیمت فروخت : 40.93
  • یورو قیمت خرید: 327.13 قیمت فروخت : 327.71
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.99 قیمت فروخت : 379.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.16 قیمت فروخت : 205.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.04 قیمت فروخت : 911.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 482200 دس گرام : 413400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 442013 دس گرام : 378947
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7876 دس گرام : 6759
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیسٹ ٹیم بنگادیش کیخلاف سیریز کیلئے کراچی سے ڈھاکا پہنچ گئی

03 May 2026
03 May 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ ٹیم بنگلا دیش کیخلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کراچی سے ڈھاکہ پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ڈھاکا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام نے کھلاڑیوں کو گلدستے پیش کیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو سخت حفاظتی انتظامات میں مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آٹھ مئی سے میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ 16 مئی سے سلہٹ میں شروع ہوگا، میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025–27 کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کی 16 رکنی  ٹیم میں شان مسعود  (کپتان)، امام الحق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، محمد عباس، حسن علی، خرم شہزاد، ساجد خان، نعمان علی، غازی غوری، اذان اویس، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ فضل اور عماد بٹ شامل ہیں۔

غازی غوری، اذان اویس، عبداللہ فضل اور عماد بٹ ریزرو کھلاڑی ہیں، سابق قومی  کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ، عمر گل بولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے