03 May 2026
(لاہورنیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدر آباد کنگز مین کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بڑے معرکے سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق کپتان ظہیر عباس اوروسیم اکرم پی ایس ایل ٹرافی اسٹیج پر لے کر آئے اور پھر ٹرافی ایروبکس کا مظاہرہ کرتی خاتون نے وسیم اکرم کو دی۔
تقریب میں گلوکار علی عظمت، عاطف اسلم، آئمہ بیگ ، عارف لوہار اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تو شائقین ان کی پرفارمنس پر جھوم اٹھے، رنگارنگ اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
