03 May 2026
(لاہور نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف شادباغ میں لیگی رہنما کاشف گوہر کی رہائش گاہ پر پہنچے، جہاں اُنہوں نے ان کے والد الحاج محمد حسین گوہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
حمزہ شہباز شریف نے کاشف گوہر، ابوذر غفاری گوہر اور بابر حسین گوہر سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ الحاج محمد حسین گوہر ایک نفیس، محبت کرنے والے اور مخلص انسان تھے، جو ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہے، انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
