اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خود سے ہڑتال کا اعلان کرنے والی بارز کیخلاف کارروائی کی جائے گی: پنجاب بار کونسل

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر میں بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کے معاملے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خود سے ہڑتال کا اعلان کرنے والی بار ایسوسی ایشنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سوہل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مختلف بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال کی کال دینے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جو قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ ہڑتال کی کال دینے کا اختیار صرف پاکستان بار کونسل اور متعلقہ صوبائی بار کونسلز کے پاس ہے جبکہ کسی بھی ضلعی یا مقامی بار ایسوسی ایشن کو ازخود ہڑتال کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

پنجاب بار کونسل  کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی بار ایسوسی ایشن نے اس پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دی تو اس کے خلاف پنجاب بار کونسل کے رولز کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اعلامیے میں وکلاء برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نظم و ضبط کو برقرار رکھیں اور بار کونسلز کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے