اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ

02 May 2026
02 May 2026

(لاہورنیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں قانون اور آئین کے مطابق فیصلے سنائیں گی۔

 

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ذہنی طور پر پستی کا شکار ہے، معرکہ حق میں بھارت کوشکست کا سامنا کرنا پڑا، ایران،امریکا جنگ کو سیزفائر میں بدلا گیا، پاکستان پوری دنیا کوامن دینے میں کامیاب ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ذاتی بغض اور گھٹیا سیاست کررہے ہیں، کچھ لوگ پاکستان کو نقصان پہنچانے سے باز نہیں رہتے، پاکستان کی سیاسی اورعسکری قیادت کی تعریف دنیا کررہی ہے، امید ہے ایران،امریکا جنگ کاخاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعریف صرف ٹرمپ نہیں سعودیہ اورایران بھی کررہا ہے، وفاق اورصوبوں نےعوام کوریلیف کیلئے اقدامات کیے، کسی میگا پروجیکٹ کو ختم کیا اور نہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز کاعوام سے کیا وعدہ پورا ہوگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ معرکہ حق کوایک سال مکمل ہوگیا ہے، معرکہ حق کی کامیابی کےسامنے ہرچیز پیچھے رہ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، بانی پی ٹی آئی کے معالات عدالتوں کے سپرد ہیں، عدالتیں قانون اورآئین کے مطابق فیصلے سنائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے