اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں سرکاری رہائش و دفاتر کا بڑا منصوبہ، 8 ارب سے زائد لاگت

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) محکمہ مواصلات پنجاب نے نئے مالی سال کیلئے سرکاری افسران و ملازمین کی رہائش گاہوں اور دفاتر کے قیام کا بڑا ترقیاتی پروگرام تیار کر لیا ہے، جس کی مجموعی لاگت 8 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 22 منصوبے شامل ہوں گے، جن میں 8 جاری جبکہ 14 نئے منصوبے شامل ہیں, آئندہ مالی سال کیلئے 2 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

جاری منصوبوں میں لاہور میں سرکاری ملازمین کیلئے فلیٹس اور پنجاب ہاؤس مری راولپنڈی شامل ہیں جبکہ لاہور میں اسٹریٹجک پلاننگ یونٹ اور چیف انجینئر آفس کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

نئی سکیموں میں لاہور کے شیر پاؤ برج کے قریب بلڈنگ کمپلیکس اور ملٹی اسٹوری فلیٹس کی تعمیر شامل ہے، مختلف اضلاع میں سرکاری دفاتر، رہائش گاہوں اور انجینئرنگ دفاتر کے قیام کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب ہاؤسز میں جنریٹرز، لفٹس اور دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے انفراسٹرکچر اور سرکاری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے