02 May 2026
(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں سکیورٹی صورتحال اور اس حوالے سے امن و امان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور دیگر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
