اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ مزید آپریشنل رہے گی یا نہیں ؟پیر کو فیصلہ

01 May 2026
01 May 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ مزید آپریشنل رہے گی یا نہیں ؟ حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کریں گی۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعلیٰ مریم نواز نے حتمی فیصلے کے لئےاس ضمن میں پیر کے روز اجلاس طلب کر لیا  ہے۔

ذرائع  کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے سہولت میں ایک ماہ کی توسیع کی سفارشات ارسال کر دی ہیں اور اس حوالے سے ورکنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔

تجویز کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس میں ایک ماہ مزید سفری سہولت ہو گی،سپیڈو بس ،الیکٹرک بس میں بھی ایک ماہ مزید فری سفری سہولت دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے یہ سہولت شروع کی گئی تھی، جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ صرف اورنج لائن ٹرین پر یومیہ تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار جبکہ میٹرو بس پر ایک لاکھ سے زائد مسافر مفت سفر کر رہے ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں مجموعی طور پر تقریباً 8 لاکھ شہری روزانہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ بھی سفارش کی ہے کہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں معمول پر آ جائیں تو اس مفت سفری سہولت کو بتدریج ختم کر دیا جائے۔

حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا جائے گا، جس کے بعد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے