اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مغربی ہواؤں کے سسٹم کی انٹری، لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش، موسم خوشگوار

03 May 2026
03 May 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، مغربی ہواؤں کی انٹری کے ساتھ بادل برس پڑے۔

شہر میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

 لاہور میں رات گئے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اب تک سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 8 ملی میٹر اور جوہر ٹاؤن میں 7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

 دوسری جانب بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے خدشے کے پیش نظر واسا حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ٹاؤن ڈائریکٹرز کو اپنے اپنے علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکاسی آب کے لیے آپریشنل عملہ فیلڈ میں موجود رہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جائے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

شہر میں دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی جبکہ بعض مقامات پر مزید بارش بھی متوقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب تقریباً 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اور کل شہر میں بارش کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں مزید کمی آنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے