اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے موسم بارے پیشگوئی کر دی

02 May 2026
02 May 2026

(لاہورنیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے موسم بارے پیشگوئی کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش ہنزہ 03، میانوالی 02، جوہرآباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سکرنڈ، شہید بینظرآباد، دادو47، پڈ عیدن اور حیدرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے