(لاہورنیوز) وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔
لاہور میں بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثہ جات پر لیڈرشپ سمٹ کا انعقاد ہوا، اس موقع پر وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے تحت ڈیجیٹل ایسٹس مارکیٹ کو معیشت کا اہم ستون بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیر مملکت نے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے کہا کہ بلاک چین ٹیکنالوجی مالیاتی اور دیگر شعبوں میں انقلاب لا سکتی ہے، انہوں نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کو مستقبل کی معیشت کا اہم ستون قرار قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے مؤثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، ڈیجیٹل ایسٹس سیکٹر کو گرے مارکیٹ سے نکال کر دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلال بن ثاقب نے کہا کہ پیوارا کے تحت لائسنسنگ اور قانونی فریم ورک کی تیاری جاری ہے، انہوں نے سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور بلاک چین پر زور دیا۔
وزیر مملکت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کیلئے محفوظ اور قابل اعتماد مارکیٹ بنانے کا عزم کیا۔
