اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور میں پولیو اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز

02 May 2026
02 May 2026

(لاہور نیوز) پولیو اور ڈینگی سے پاک شہر کے وژن کے تحت ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں بیماریوں کے خلاف جاری اور آئندہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں محکمہ صحت پنجاب سمیت تمام متعلقہ اداروں  نے شرکت کی، جبکہ سی ای او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ انسداد پولیو مہم کے دوران لاہور میں 22 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی اور مقررہ اہداف مکمل طور پر حاصل کئے گئے۔

حکام کے مطابق رواں سال انسداد ڈینگی مہم کے دوران صرف 4 کیسز رپورٹ ہوئے، جن کے مریض مکمل علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں، اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام سرکاری دفاتر میں ڈینگی سرویلینس کو مزید مؤثر بنایا جائے اور غفلت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی سی لاہور  نے بتایا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم 18 مئی سے شروع ہو گی، جس میں 5825 موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی اور 22 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اسی طرح انسداد ڈینگی مہم کیلئے 1316 ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔

بریفنگ کے مطابق ڈینگی لاروا کی تشخیص میں 344 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 30,162 ہاٹ سپاٹس پر کوریج یقینی بنائی گئی ہے، حکام  نے ہدایت کی کہ لاروا کی بروقت نشاندہی اور آگاہی مہم کو مزید تیز کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے