اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی، نجی مال کا بینکوئٹ ہال سیل

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے نجی مال کے بینکوئٹ ہال اور سری پائے پروسیسنگ یونٹ کو سیل کر دیا گیا جبکہ 3 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

کارروائی سید موسیٰ رضا کے احکامات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں  نے جوہر ٹاؤن اور بکر منڈی کے علاقوں میں کی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق سری پائے دھونے کیلئے گندا اور خون آلود پانی استعمال کیا جا رہا تھا جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک اور بال جلا کر پائے تیار کئے جا رہے تھے، جبکہ آلودہ فرش، گندے ٹب اور صفائی کے ناقص انتظامات بھی پائے گئے، مزید برآں، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے جو کہ قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔

سید موسیٰ رضا کے مطابق ماضی میں متعدد بار وارننگ اور اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے مگر انتظامیہ  نے بہتری نہیں لائی، بینکوئٹ ہال کے کچن میں کاکروچ، زنگ آلود فریزر اور مکسنگ مشین کی موجودگی بھی سامنے آئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ قوانین کے خلاف خوراک کے کاروبار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے