01 May 2026
(لاہور نیوز) نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی چیئرپرسن امبرین جان نے ملاقات کی۔
چیئرپرسن پیمرا نے نائب وزیرِ اعظم اور وزارتِ خارجہ کی ٹیم کو خطے میں امن و سلامتی کے لیے علاقائی تنازع کے حل میں ثالثی اور سہولت کاری کی کوششوں پر مبارکباد دی اور نائب چیئرپرسن پیمرا کا شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے باخبر عوامی مکالمے اور تعمیری عوامی شعور کے فروغ میں ذمہ دار اور پیشہ ور میڈیا کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے پیمرا کی جانب سے میڈیا کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین طریقۂ کار کو فروغ دینے کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
