اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا تیل کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل

01 May 2026
01 May 2026

(لاہورنیوز) صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

اپنے بیان میں ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، 5 فیصد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا بھی اعلان کرتے ہیں، وفاقی حکومت ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے اور ٹریفک پولیس کے چالان ختم کرنے کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے کئی ہزار ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے اور گڈز ٹرانسپورٹرز کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا، ٹرک ٹرالر کو جو 80 ہزار سبسڈی وفاقی حکومت کی طرف سے دی جا رہی ہے انتہائی کم ہے۔
ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ہمارے ایک ٹرالر کے ایک چکر کا 2 لاکھ اضافی خرچ ہوتا ہے، ایک مہینے میں ہمارے ٹرک ٹرالر 4 ٹرپ لگا رہے ہیں، 8 لاکھ کا ہمارے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، مسلسل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے مزید کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلا رہے ہیں، جنگی حالات سے ہمارا ٹرانسپورٹ کا کاروبار بہت متاثر ہے، اگر وفاقی حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے