(ویب ڈیسک) یکم مئی لیبر ڈے کے موقع پر لاہور کے بیشتر تجارتی مراکز میں معمول کے مطابق کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں لوہے کے کاروبار سے وابستہ تمام مارکیٹیں بندرہیں جبکہ اردو بازار میں کاروبار جزوی طور پر معطل رہا۔
اس کے برعکس انارکلی بازار ،نیلا گنبد ،مال روڈ میں معمول کے مطابق کاروبار جاری رہا، اسی طرح ہال روڈ ،موبائل مارکیٹ ،بیڈن روڈ پر کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں، اچھرہ بازار ،فیروز پور روڈ ،لبرٹی مارکیٹ میں بھی کاروبار کھلا ہے۔
گلبرگ ایم ایم عالم روڈ شاپنگ پلازوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری ہیں، اقبال ٹاؤن میں بلیوارڈ اور کریم مارکیٹ ،شاہ عالم مارکیٹ میں کاروبار جاری ہیں۔
مزید برآں پاکستان کلاتھ مارکیٹ ،اعظم کلاتھ مارکیٹ سمیت دیگر اہم بازار بھی کھلے رہے، جبکہ مغلپورہ، دھرم پورہ، صدر بازار کینٹ، چونگی امرسدھو اور شادباغ کے علاقوں میں بھی کاروبار معمول کے مطابق جاری رہا۔
مجموعی طور پر شہر میں لیبر ڈے کے باوجود مکمل تعطیل دیکھنے میں نہیں آئی اور بیشتر مارکیٹوں میں معمولات زندگی جاری رہے۔
