اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام سراپا احتجاج

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک ہی مہینے میں کئی بار پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے، جبکہ آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوتا، تنخواہیں وہی رہتی ہیں لیکن پٹرول کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ہے، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

عوام  نے شکایت کی کہ اب گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا بھی مشکل ہو گیا ہے، کیونکہ ایندھن کے اخراجات برداشت سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافہ صرف سفری اخراجات تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کے اثرات روزمرہ استعمال کی ہر چیز پر پڑتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، جبکہ سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی ترسیل بھی مہنگی ہو جاتی ہے، جس کے باعث مہنگائی کی نئی لہر آ جاتی ہے۔

عوام  نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں، تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے بوجھ سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے