اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کی قیمتیں مستحکم، برائلر اور انڈوں کے نرخ برقرار

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آنا شروع ہو گیا اور حالیہ دنوں میں برائلر اور انڈوں کے نرخ برقرار ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 504 روپے فی کلو پر برقرار ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 560 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

زندہ برائلر کے نرخ میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 320 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 334 روپے فی کلو دستیاب ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر 348 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب انڈوں کی قیمت بھی مستحکم ہے، فی درجن انڈوں کی قیمت 246 روپے برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 260 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

تاجروں کے مطابق طلب اور رسد میں توازن کے باعث قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے، جس سے شہریوں کو کسی حد تک ریلیف ملا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے