اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں خودساختہ اضافہ واپس

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کیا گیا ازخود کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اونرز  نے کرائے نہ بڑھانے کے حوالے سے بیانِ حلفی متعلقہ حکام کو جمع کروا دیئے ہیں، اسی طرح گڈز ٹرانسپورٹ اور منی مزدا ایسوسی ایشنز  نے بھی کرائے نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کیا گیا خودساختہ اضافہ فوری طور پر واپس کروا دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حکام  نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی یا خودساختہ کرایوں میں اضافے پر سخت کارروائی کی جائے گی، اور ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی ریلیف کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں استحکام یقینی بنایا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے