اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہ محمود قریشی دوران چہل قدمی جیل میں گر گئے، گھٹنے اور بازو پر چوٹیں

04 Nov 2026
04 Nov 2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوگئی، وہ اپنی بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے گر پڑے، جس کے نتیجے میں ان کے جسم پر چوٹیں آئیں۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کے مطابق واقعے کے دوران شاہ محمود قریشی کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئی ہیں جب کہ جیل حکام نے ان کے خون کے نمونے حاصل کرکے شوکت خانم ہسپتال بھجوا دیے ہیں۔

بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مشورے پر شاہ محمود قریشی کے سی ٹی اسکین اور مزید علاج معالجے کے لیے درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کو پیش آنے والے واقعے کے بعد ان کی طبی صورتحال کے جائزے اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے قانونی درخواست دائر کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے