اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں یومِ مزدور پر رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) یومِ مزدور کے موقع پر لاہور میں رکشہ ڈرائیوروں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج کی قیادت عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری نے کی، مظاہرین  نے ایئرپورٹ انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ رکشہ ڈرائیوروں پر مبینہ پابندیوں کے باعث ان کا روزگار متاثر ہو رہا ہے، ایئرپورٹ میں داخلے پر قدغنوں  نے انہیں معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

رکشہ ڈرائیوروں  نے کہا کہ مہنگے پٹرول اور بڑھتے اخراجات کے باعث روزگار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ حکومت سے فوری ریلیف فراہم کرنے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور معیشت کا اہم حصہ ہیں لیکن انہیں مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین مجید غوری نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، مظاہرین  نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات درج تھے۔

عوامی رکشہ یونین  نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرنے کا عندیہ بھی دیا، جبکہ حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے