01 May 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور دن بھر موسم گرم رہے گا۔ تاہم رات کے اوقات میں ہوائیں چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں کچھ کمی متوقع ہے۔
